تازہ ترین

برطانیہ : کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ تھراپی کی منظوری میں تاخیر

لندن : برطانوی حکومت کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ تھراپی کی منظوری سے ہچکچا رہی ہے، جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوری ایکشن سے لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ تھراپی کی منظوری میں تاخیر سامنے آرہی ہے، ی ہبات برطانوی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہی، اس حوالے سے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ حکومت علاج کیلئے پلازمہ تھراپی کی منظوری پر ہچکچا رہی ہے جبکہ دنیا کے کئی ممالک پلازمہ تھراپی سے مستفید ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین نے کہا کہ طریقہ علاج عارضی حل ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک ہی اختیار کیا جاسکتا ہے،
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ لوگوں کیلئے امید کی کرن بن گیا ہے۔

بارٹز اسپتال کے ڈاکٹر ڈاکٹر کولن ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر فوری ایکشن لینے سے کرونا مریضوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بارٹز اسپتال کے ڈاکٹر کولن ڈیوس کا اس ریسرچ میں30 سالہ تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ 3دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ دیگر مریض کو صحت یاب کرسکتا ہے۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں بھی کرونا وائرس کے علاج کے لیے صحت یاب مریضوں کے خون کا پلازمہ استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، حکام جلد اس طریقہ علاج کو شروع کردیں گے۔

اس کے علاوہ ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے یحییٰ جعفری نے اپناپلازمہ عطیہ کردیا ، یحییٰ جعفری پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض تھے۔

Comments

- Advertisement -