راولپنڈی : پاک مسلح افواج نے اقوام متحدہ کے 73ویں یوم تاسیس پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
Pakistan Armed Forces extend best wishes to UN on its 73rd UN Day. Pakistan to date has contributed over 200000 troops in 46 UN Missiosn in 28 countries. We also pay tribute to our 156 peace keepers who sacrificed their lives for global peace. @UN pic.twitter.com/01g9hybHYE
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 24, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان یو این او کے امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے،28ممالک کے46امن مشنز میں پاک فوج کے دو لاکھ افسران و جوانوں نے اپنی خدمات انجام دیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن کے لئے 156پاکستانی فوجی شہداء نے جا نیں قربان کیں، ہم پاکستانی امن فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آئندہ نسل کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچانے اور دنیا بھر کے تمام ملکوں کو مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے 1945 میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عالمی قوانین، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔