تازہ ترین

آنگ سان سوچی کے پاس مظالم روکنے کا آخری موقع ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ نے میانمار حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی کارروائی نہ روکی گئی تو یہ سانحہ خوفناک رخ اختیار کر لے گا، آنگ سان سوچی کے پاس مظالم روکنے کا یہ آخری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریز نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس روہنگیا مسلمانوں پر فوجی کارروائی روکنے کیلئے آخری موقع ہے۔

اگر منگل کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کسی اقدام نہ کا اعلان نہ کیا تو سانحہ بہت بھیانک ہو جائے گا اور بدقسمتی سے مستقبل میں اس کے بدلنے کا امکان مجھے نظر نہیں آتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میانمار میں فوجی کارروائی نسل کشی کے مترادف ہے۔

بی بی سی کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں واپس آنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میانمار میں فوج کو ابھی بھی سبقت حاصل ہے اور رخائن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسے جاری رکھنے پر مصر ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ برمی فوج کے مظالم سے میانمار میں قیامت خیز انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، مظلوم مسلمانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں لہذا حکومت فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔

سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے روہنگیا کے مہاجرین کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کیمپس میں خوراک و طبی سہولیات کا فوری انتظام کروایا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -