تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس سے متعلق اقوام متحدہ کا پہلی بار حیران کن انکشاف

نیویارک: اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ کرونا سے متعلق غلط اطلاعات یا افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ معاملہ اب گھمبیر صورت اختیار کرگیا اور وبا اس کی وجہ سے ہی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں غلط اطلاعات، افواہوں کے بے ہنگم پھیلاؤ کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرگیا لہذا عالمی سطح پر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یونائیٹڈ نیشنز کا کہنا تھا کہ غلط اطلاعات اور افواہوں کی وجہ سے کرونا کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے کیو نکہ ان معلومات کی وجہ سے عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل پڑ رہا ہے اور  یہ سائنسی رہنمائی کو مسخ بھی کر رہی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کو غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کے خلاف بھرپور ایکشن لینا چاہیے، تمام ممالک کے شہری کسی بھی اطلاع کو دوسرے تک پہنچانے سے پہلے اُس کی تصدیق کرلیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے متعلق غلط افواہیں، ٹویٹر نے سخت وارننگ جاری کردی

اقوام متحدہ نے زور دیا کہ کرونا وائرس سے متعلق کوئی بھی اطلاع یا معلومات بھیجنے سے قبل اُس کے ذرائع جان لیں اور اس بات کی بھی تصدیق کریں کہ یہ اطلاع کہاں سے آئی،کب شائع ہوئی اور اسے آپ کیوں شیئر کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غلط معلومات پھیلائی جارہی تھیں، جس کی روک تھام کے لیے تمام ہی کمپنیوں نے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -