تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

داسو حملہ، سلامتی کونسل کی مذمت، ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سلامتی کونسل نے داسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو چین اور پاکستانی شہریوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

سلامتی کونسل نے کہا کہ ہرقسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لئےخطرہ سمجھتےہیں، واقعے میں ملوث تمام مجرمان کوانصاف کےکٹہرے میں لایاجائے۔

سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں اور حکومتِ پاکستان سے ہمددری کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عالمی قوانین اور قراردادوں کے مطابق مجاز حکام مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: دو اہم گرفتاریاں ، داسو حملے اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا داسو واقعے کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کا عزم

سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، دہشتگردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں لہٰذا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیاں روکنے کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے داسو میں گزشتہ ماہ دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 9 چینی انجینئرز اور تین پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -