تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس، دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ ملازمین کی بے روزگاری کا خطرہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ سے زائد ملازمین بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے عالمی معیشت کا بھٹہ بیٹھ سکتا ہے جس سے دنیا بھر کے مزدروں کو 32 کھرب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی شدت اسی طرح سے جاری رہی تو دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ سے زائد ملازمین بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

تازہ اپ ڈیٹ

خبر ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس دنیا کے 171 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے اب تک ہونے والی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرچکی۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اضافے کے بعد 82 ہزار 902 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، عالمی معیشت کو دھچکا، ٹیکنالوجی کمپنیز کو دگنا فائدہ

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت بحران کی صورت اختیار کرگئی ہے، فاریکس، اسٹاک مارکیٹ سمیت، ہوا بازی کے شعبے بھی بری طرح سے متاثر ہوئے جبکہ ٹیکنالوجی کی چند کمپنیاں ایسی ہیں جن کے لیے لاک ڈاؤن کی صورت حال اچھی ثابت ہوئی اور اُن کے منافع میں اضافہ بھی ہوا۔

یاد رہے کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں بصورت دیگر صورت حال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -