پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

اقوام متحدہ کی دنیا بھر کو وارننگ!

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا (20 اکتوبر 2025): اقوام متحدہ نے دنیا بھر کو انتباہ جاری کرتے ہوئے تمام ممالک سے ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کرنے کی اپیل کر دی۔

اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تباہ کن موسم کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ نصف صدی میں موسم اور پانی سے جڑے خطرات کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں 90 فیصد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔

اقوام متحدہ نے تمام ممالک سے عالمی سطح پر ایمرجنسی وارننگ سسٹمز کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے نصف ممالک میں شدید موسم کی پیشگی وارننگ کا نظام موجود نہیں جب کہ ترقی پذیر ممالک میں کروڑوں افراد خطرناک موسمی حالات کے باعث غیر محفوظ ہیں۔

ترجمان یو این او کا مزید کہنا ہے کہ شدید موسم کے واقعات بڑھنے سے اثرات قابو سے باہر ہو رہے ہیں اور بغیر وارننگ سسٹم والے ممالک میں قدرتی آفات سے اموات 6 گنا زیادہ ہیں۔

نائجیریا اور جنوبی کوریا میں تباہ کن سیلاب جب کہ جنوبی یورپ اور امریکا میں جنگلاتی آگ پیغام دے رہی ہے کہ کوئی ملک یا خطہ موسمیاتی اثرات سے محفوظ نہیں۔

اقوام متحدہ نے عالمی مانیٹرنگ اور پیشگوئی کے نیٹ ورکس میں خلا پُر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی نگرانی میں پیش رفت ہوئی ہے اور 52 سے بڑھ کر 108 ممالک میں وارننگ سسٹم فعال ہوگئے ہیں۔ تاہم 62 ممالک کے جائزے میں نصف کے پاس صرف بنیادی صلاحیت ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں