تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اقوام متحدہ یمنی ریال کو بچانے میں مدد کرے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے مرکزی بینک کی عملی اور مالی مدد کریں تاکہ یمن کی کرنسی ریال کو زوال سے بچایا جاسکے۔

عرب میڈیا کے مطابق خادم الحرمین شریفین کے یمن میں سفیر اور ریلیف مرکز کے سپروائزر محمد بن سعید الجابر نے اقوام متحدہ پر یمن کے مرکزی بینک کی مالی مدد پر زور دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یمن کے ریال کو گراوٹ سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری کو مدد فراہم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک میں زیادہ سے زیادہ رقوم منتقل کرکے یمی ریال کو بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سعودی عرب کا قائم کردہ سپورٹ سینٹر یمنی حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے، الجابر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچ اکتوبر کو اقوام متحدہ کے رابطہ مرکز کو یمن کی کرنسی کے بارے میں آگاہ کیا اور عالمی ادارے سے معاونت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

یاد رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی اور بغاوت کے باعث یمنی ریال کی قیمت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے اپنے طور پر اس کمی کو دور کرنے کے لیے حال ہی میں 20 کروڑ ڈالر کی رقم یمن کے مرکزی بینک میں منتقل کی تھی۔

خیال رہے کہ یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں شہریوں پر جہازوں کے ذریعے ادویات اور خوراک کا سامان گرایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -