نیویارک: امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مسافروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مونٹانا میں ہفتے کی شام مسافر ٹرین تیز رفتاری کے باعث پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق ایمپلائر بلڈر ٹرین کے پانچ ڈبے جوپلن شہری کے قریب پٹری سے اتر گئے تھے، ٹرین میں 147 مسافر اور 13 عملے کے افراد موجود تھے۔
واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ٹریک کو بند کر کے ریسکیو کا کام شروع کیا، آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو کا کام جاری تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے میں پچاس سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چند ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
ہل کاؤنٹی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی سروسز کوآرڈینیٹر امانڈا نے تصدیق کی کہ حادثے میں 50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے اور ایک سے زائد ہلاکت ہوئی ہے جبکہ لبرٹی کاؤنٹی شیرف نے تین مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔