تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر کا مالک بن گیا

واشنگٹن : امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر کا مالک بن گیا، جرمنی دوسرے،اٹلی تیسرے نمبرپر ہے جبکہ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں ملکوں کے پاس سونے کے ذخائر کے حوالے سے نئی رپورٹ سامنے آئی ہیں ، جس میں امریکا 8133 ٹن سونے کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک ملک ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد جرمنی کا نمبر ہے، جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے، تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے جبکہ چوتھے پر فرانس ، پانچویں پر روس اور چھٹے پر چین ہیں۔

سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں جبکہ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے، جس کے پاس 268 ٹن سونا ہے اور اس کا عالمی سطح پر 19 واں نمبر ہے۔

خیال رہے دراصل سونا ایک نایاب عنصر ہے جو کہ مختلف آتشی اور متغیر چٹانوں کے علاوہ ان علاقوں کے آس پاس پائے جانے والے دریاؤں اور نالوں کی ریت میں بھی پاپا جاتا ہے-

سونا زیادہ تر دوسری منرلز کے ساتھ انتہائی چھوٹے زرات کی شکل میں ملتا ہے- قدرتی ماحول میں سونا چھوٹے چھوٹے خالص Gold Nuggets کی شکل میں بھی ملتا ہے جن کا وزن چند سو گرام تک ہو سکتا ہے لیکن یہ عموماً چند گرام تک ہی محدود ہوتا ہے- یہ Gold Nuggets زیادہ تر دریائی ریتوں میں ملتے ہیں اور ان کو ڈھونڈنا اتنا آسان کام نہیں کیونکہ یہ اتنے عام نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -