تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عراق و شام سے انخلا، امریکا نے اہم اعلان کردیا

بغداد: عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر مبنی پارلیمانی بل اور عوامی مطالبے کے باوجود امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکا کی فوجی موجودگی برقرار رہے گی۔

فارس نیوز کے مطابق یہ دعویٰ امریکی وزیر خارجہ کے معاون جوئی ہوڈ نے کیا ہے، جونی ہوڈ کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں بھی عراق و شام میں امریکی فوجی موجود رہے گے اور یہ موجودگی داعش کی شکست کے مقصد کے تحت ہوگی جس کے لئے ایک طویل مدت درکار ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی وزیر اعظم اور امریکی صدر جوبایڈن کے مابین ہونے والے مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ امریکا عراق میں اپنے فوجی مشن کو ختم کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق نے بھی امریکا کو انخلا کے لئے ڈیڈ لائن دے دی

اُس سے قبل گزشتہ برس عراقی پارلیمنٹ بھی ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے بل کو منظوری دے چکی ہے، اسکے علاوہ عراق کی سیاسی و مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی پُر زور مطالبہ ہے کہ امریکی فوجی فوری طور پر ملک سے باہر نکل جائیں۔

دو روز قبل عراق میں الفتح الائنس کے رہنما ہادی العامری نے عراق سے امریکا کو انخلا کیلئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال کے آخر تک ملک سے تمام امریکی فوجیوں کو نکل جانا ہوگا۔

خیال رہے کہ ان دنوں عراق میں امریکی اڈوں اور فوجی کاروانوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں جس کے باعث امریکی فورسز کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -