تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران حادثہ، امریکی فوجی ہلاک

ڈارون: آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ امریکی فوجی ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوجوان امریکی اہلکار سینڈووال پیریرا کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں تاہم امریکی فوجیوں کی امدادی ادارے کے ترجمان کے مطابق امریکی فوجی جوان تربیت کے لیے جانے والی گاڑی میں سوار تھے کہ گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آسٹریلیا کے شمالی علاقے ڈارون کی پہاڑیوں کے نزدیک معمول کی بحری مشقوں کے دوران حادثہ پیش آیا، سینڈو پال کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان، طالبان کے حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی

ورجینیا سے تعلق رکھنے والے لانس کورپورل سینڈووال پیریرا کو ایوی ایشن کمبیٹ الیمینٹ میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا تعیناتی سے قبل وہ ہوائی میں امریکی بحری فورس کے 24ویں دستے سے وابستہ تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں کامن ویلتھ ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی فوج کا اہلکار فائرنگ کی مشق کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل اگست 2017 میں کوئنز لینڈ میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -