جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی سزا بھگتننا پڑگئی، یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے روابط معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے روابط معطل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک بھارت کی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں۔

ریسلنگ باڈی نے مذکورہ احکامات انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کئے۔

واضح رہے کہ شوٹنگ ورلڈ کپ کے موقع پر بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کے بعد آئی او سی نے ایونٹس کے انعقاد کے لئے بھارت سے بات چیت ختم کر دی تھی۔

علاوہ ازیں ورلڈ ریسلنگ باڈی نے بھارت سے تعلقات ختم کرنے کے لئے تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشنز کو خطوط بھی لکھ دیئے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ورلڈ ریسلنگ باڈی کا خط ملنے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستان شوٹنگ ٹیم گزشتہ ماہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت نہیں کرسکی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں