منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

امریکا میں انشورنش کمپنی کا سی ای او قتل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر نیویارک میں انشورنس کمپنی ”یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انشورنس کمپنی کے سی ای او برائن تھامپسن ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے تھے، اس دوران حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی اور با آسانی فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک گولی اور خول پر ایک تحریر بھی لکھی ہوئی ملی ہے، جس کے الفاظ میں ممکنہ طور پر حملہ آور نے اپنے ارادے کی نشاندہی کی ہے۔

- Advertisement -

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل کے باہر حملہ آور نے برائن تھامپسن پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر افرار ہوگیا، ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور ایک ماہر نشانہ باز تھا۔

حملہ آور کو تلاش کرنے کیلئے پولیس نے مین ہٹن کے اپر ویسٹ سائیڈ پر واقع ایک ہاسٹل پر چھاپہ بھی مارا، جہاں سے پولیس کو ایک موبائل فون اور پانی کی بوتل بھی ملی ہے جو ممکنہ طور پر حملہ آور بھاگتے ہوئے چھوڑ گیا تھا۔

اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

واضح رہے کہ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کی مرکزی کمپنی، جو امریکہ کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی میں شمار ہوتی ہے، کو اعلیٰ سطح پر ایگزیکٹوز کے خلاف خطرناک دھمکیوں کا علم تھا۔ اس کے باوجود ان کی سیفٹی کے لئے مناسب اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں