تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل

کراچی: سندھ کی تمام جامعات میں آج سے غیر معینہ مدت تک تدریسی عمل معطل رہے گا ‘ اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی جامعات کے طالب علم آج تعلیم کے حصول سے محروم رہیں گے ۔ اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے سندھ حکومت کو10نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈدیاتھا جس کی منظوری کے لیے سندھ حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔

چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سندھ یونی ورسٹیز ترمیمی بل 2013 پر نظرِ ثانی کی جائے۔ہارڈ شپ کیسز فوری طور پر منظور کیے جائیں۔ سندھ کی جامعات میں تدریس کے فرائض انجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہاؤسنگ اسکیم منظور کی جائے۔

اساتذہ تنظیم کی جانب سے کیے گئے مطالبات میں کہا گیا ہے کہ جامعات کے پی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافہ کیا جائے جبکہ سرکاری جامعات کی گرانٹ میں بھی فی الفور اضافہ کیا جائے۔

حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جامعات میں نان پی ایچ ڈی وائس چانسلرکی تقرریاں ختم کی جائیں اور۔مطالبہ ہائرایجوکیشن کمیشن میں شعبہ تعلیم سےتعلق رکھنےوالاچیئر مین مقرر کیا جائے۔ ہڑتال پر جانے والے اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی تمام جامعات سے ریٹائرڈ ملازمین کو فوری برطرف کیا جائے۔

ملک کے معماروں کو تعلیم دینے والے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کے مطابق آج سے شروع ہونے والا یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہےگا‘ یعنی کہ آج سےجامعات میں غیرمعینہ مدت تک تدریسی عمل کابائیکاٹ ہوگا۔

اساتذہ تنظیم کے اس اعلان سے سندھ بھر کی تمام جامعات میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اپنی پڑھائی کے متوقع نقصان سے پریشان نظر آتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -