ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کرنے والے طالبعلم اویس کے بھائی کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (7 جنوری 2026): یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کرنے والے طالبعلم اویس سلطان کے بھائی صہیب سلطان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

اویس سلطان کے بھائی صہیب سلطان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 27 دسمبر 2025 کو یونیورسٹی انتظامیہ نے 2 دن بعد رپورٹ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کرنا ناانصافی ہے۔

صہیب سلطان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی مرضی کے افراد کمیٹی میں شامل کیے، ایس ایس پی آفس میں کہا گیا تھا ورثا کے بھی 2 لوگ کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی میں تاحال ہمارا کوئی نمائندہ شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ مکمل ہوش میں آگئی

انہوں نے بتایا کہ اویس سلطان کے موبائل کا بھی تاحال فرانزک نہیں کروایا گیا، یونیورسٹی ٹیچر کے خلاف درخواست دینے تھانے گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، رجسٹرار علی اسلم نے آج رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

24 دسمبر 2025) کو طالبعلم اویس کی خودکشی کے معاملے پر سابق جج جسٹس (ر) محمد بلال خان کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی تفصیلی جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے گی، تمام ڈپارٹمنٹ اور افراد کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

یونیورسٹی آف لاہور میں طالبعلم اویس نے جامعہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

طالبعلم اویس نے فارمیسی بلڈنگ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی جس کے بعد طلبہ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں