یونیورسٹی آف لاہور میں ڈی فارمیسی کی طالبہ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیج میں طالبہ فاطمہ کو دوسری منزل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ طالبہ تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔
نوٹ: اس خبر کے مندرجات اور ویڈیو بعض افراد کے لئے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ اپنی صوابدید پر دیکھیں
پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، طالبہ سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہے ، ہائر ایجوکیشن کے افسران بھی طالبہ کو دیکھنے آئے ہیں، گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے اور 48 گھنٹے اہم ہیں۔
یہ پڑھیں: یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی سربراہ ڈاکٹر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ لڑکی کو شدید ہیڈ انجری تھی تاہم حالت اب بہتر ہے، ہماری ٹیم نے اس لڑکی کو صدمے سے باہر نکالا، ہمارا فوکس برین انجری پر تھا۔
کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ بیہوش ہونے کیساتھ بلڈ پریشر کم اور ایک پھیپھڑا بہت متاثر ہوا تھا، دو خون کی بوتلیں لگ چکی ہیں مزید ایک خون کی بوتل لگے گی، نیورو کی ٹیم مزید 2 دن دیکھے گی پھر مہروں کے آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لاہور میں فارمیسی کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں


