جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

پاکستان نژاد دو ماہرین تعلیم نے اپنے پروجیکٹس کے لیے برطانوی حکومت سے بڑی فنڈنگ حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (18 اگست 2026): برطانیہ کی نارتھمبریا یونیورسٹی نیو کاسل کے 2 پاکستان نژاد ماہرینِ تعلیم نے پاکستان میں ایسا پلانٹ تعمیر کرنے کے لیے فنڈنگ حاصل کر لی ہے، جو زرعی فضلے کو صاف توانائی میں تبدیل کرے گا۔

برطانوی حکومت نے تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی گرانٹ اس منصوبے کے لیے جاری کی ہے، اس منصوبے کی اہم بات یہ بھی ہے کہ پنجاب میں خواتین کو زرعی فضلہ جمع کرنے اور فراہم کرنے کے عوض آمدن بھی دی جائے گی۔

نارتھمبریا یونیورسٹی کے اسکول آف انجینئرنگ، فزکس اینڈ میتھمیٹکس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول اور ڈاکٹر جبران خالق اس منصوبے کے روح رواں ہیں اور اس منصوبے کو سیفر پلس کا نام دیا گیا ہے، جو کپاس کی ٹہنیوں اور گنے کے فضلے کو ایندھن میں تبدیل کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہر سال اس فضلے کی لاکھوں ٹن مقدار جلائی جاتی ہے، جو فضائی آلودگی اور موسمِ سرما کے دوران دھند اور سموگ میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

 

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں