تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

یونیورسٹی اپنے ہی طلبہ کےلیے قبر کھودنے لگی

ایمسٹرڈیم : ہالینڈ کی ایک یونیورسٹی نے طلبہ کو امتحانات کے دوران تناؤ سے بچانے کےلیے ایسی قبر تیار کرلی جس میں ہر طالبعلم جانے کا خواہش مند ہے۔

دنیا بھر میں طلباء و طالبات امتحانات کے دوران اکثر دباؤ و تناؤ کا شکار رہتے ہیں جس کےلیے ماہرین نے پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارنا اور یوگا سمیت متعدد طریقہ کار بتائے ہیں لیکن نیدر لینڈ کی ایک یونیورسٹی نے ان تمام طریقوں سے منفرد عجیب و غریب طریقہ متعارف کرایا ہے جس سے طلبہ میں پایا جانے والا دباؤ کم ہوگا۔

نیدر لینڈ کی ریڈباؤڈ یونیورستی نے امتحانات کے دنوں میں طالب علموں کو ذہنی دباؤ سے نجات دینے کےلیے ’خالص کردینے والی قبر‘ کے نام سے ایک قبر بنائی ہے جو سننے اور دیکھنے میں کافی خوفناک اور عجیب لگتا ہے۔

لیکن اس تناؤ کی کیفیت سے نجات پانے کےلیے طلبہ اتنے بے قرار ہیں کہ انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر قبر میں جانے والے طلبہ کی لسٹ تیار کرنا پڑی اور متعدد طلبہ کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس قبر کے اندر ایک پیغام ’عجیب رہنا‘ بھی لکھا ہوا ہے اور اندر ایک کمبل اور یوگا میٹ بھی رکھا ہوا ہے لیکن کھلی قبر میں طلبہ کو موبائل فون اور کتابیں لے جانا سختی سے منع ہے تاہم طلبہ اس دوران اپنے مستقبل اور قدرت کے بارے میں سکون سے سوچ سکتے ہیں۔

ریڈباؤڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ یونیورسٹی میں اتنا مقبول ہے کہ انتظامیہ کو یہاں جانے والوں کا نام ویٹنگ لسٹ یعنی انتظار کرنے کی فہرست میں ڈالا جاتا ہے کیونکہ خواہش مند طلبہ کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ میں اور میرا ایک دوست اس کھلی قبر میں اگلے ہفتے جانے والے تھے مگر ہمیں یہ معلوم ہوا کہ یہاں جانے کے لیے پہلے ہی بہت لوگوں نے اپنا نام ویٹنگ لسٹ میں لکھوا رکھا تھا اور ہمیں فی الحال اس کھلی قبر میں جانے کا موقع نہیں ملا مگر ہم یہاں ضرور جائیں گے۔

طلبہ کی عبادت گاہ میں فرائض سرانجام دینے والے جان ہیکنگ اس پروجیکٹ کے بانی بھی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ طلبہ کو اپنے ساتھ پرسکون اور اکیلے وقت گزارنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کے پوسٹرز یونیورسٹی میں جگہ جگہ لگائے گئے ہیں جس پر ایک لاطینی کہاوت ’یاد رکھیں آپ کو مرنا بھی ہے‘ لکھی ہوئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قبر میں جانے والے طلبہ کو کم سے کم 30 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے تک قبر میں گزارنا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -