تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک تیز رفتار بس، اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

واقعہ زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ ترقیاتی کاموں کی رکاوٹوں سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی۔ کوچ میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد مشتعل عوام نے دھرنا دے کر سڑک بند کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں میئر کراچی وسیم اختر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ کراچی کا یونیورسٹی روڈ ایک طویل عرصے سے زیر تعمیر ہے اور اس باعث نہایت دگرگوں حالت کا شکار ہے، شہری کھٹارا اور ناکارہ بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت ناکارہ بسوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے سڑک کے تعمیراتی کام کی فوری تکمیل کا حکم دیا تھا لیکن تعمیراتی کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

چند روز قبل بھی وفاقی جامعہ اردو کے سامنے بس کی ٹکر سے ایک طالبہ چل بسی تھی۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، بسوں کی حالت درست نہیں ہے لیکن یہ بسیں بند کیں تو لوگوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی کیوں کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا کوئی اور نظام موجود نہیں ہے، بس مالکان اور ڈرائیور کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -