اسلام آباد: بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر ساتھی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی ایک طالبہ نے کلاس فیلو محمد فیضان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا۔
مقدمے میں بتایا گیا ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا۔
متن میں کہنا تھا کہ ملزم نے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
محمد فیضان نے متعدد بار اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی زیادتی کی تاہم پولیس نےمقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کر لیا ہے۔


