تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

طلبا یونیورسٹی میں کتنے گھنٹے لیکچر لیتے ہیں؟

لندن: برطانیہ میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیشر طالب علم یونیورسٹی میں صرف 2 گھنٹے کا لیکچر لیتی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں طلبا کے یونیورسٹی میں لیکچر سننے کے حوالے سے سروے کیا گیا جس سے ثابت ہوا ہے کہ طلبا و طالبات کی زیادہ تر تعداد یونیورسٹی میں صرف 2 گھنٹے کا لیکچر لیتی ہے۔

سروے میں 30 ہزار سے زائد طلبا و طالبات شامل تھے اور ان کا تعلق برطانیہ کے 31 انسٹی ٹیوٹ سے تھا، سروے کے مطابق یونیورسٹی کے 54 فیصد طلبا و طالبات باقاعدہ کلاسز اور سیمینار میں ہفتے میں 11 گھنٹوں سے بھی کم وقت گزارتے ہیں۔

ایجوکیشن کنسلٹنسی ایڈوانس کے اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے 24 فیصد طلبا پڑھائی کے دوران یونیورسٹی چھوڑنے پر بھی غور کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا سالانہ 9250 پاؤنڈ فیس ادا کرتے ہیں اور پھر بھی وہ دو سے بھی کم گھنٹے لیکچر میں شرکت کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق آرٹس کے مضامین کے طلبا توقع کرتے ہیں کہ وہ آزادانہ طور پر کام کرنے میں زیادہ وقت گزاریں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ یہ تحقیق ایسے طلبا کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو اعلیٰ تعلیم پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی اس میں سنجیدہ نہیں ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -