جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

لندن میں نامعلوم کار سوار مسلمان لڑکی کو ٹکر مار کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں نامعلوم کار سوار مسلمان لڑکی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا ، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نامعلوم کار سوار 20 سالہ مسلمان لڑکی کو ٹکر مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہیرو مینروے پر پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات اور دستیاب فوٹیج کی بنیاد پر پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکی کو دانستہ طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے اپنی گاڑی سے لڑکی کو کچلنے کی کوشش کی اور پھر تیزی سے فرار ہو گیا۔

متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب لندن پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے اسلامو فوبیا یا نفرت پر مبنی جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں