اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

نامعلوم افراد کا شہری کو برہنہ کرکے انسانیت سوز تشدد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر الفلاح کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مقامی شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملزمان نے ایک بے گناہ شہری کو برہنہ کرکے اس پر بدترین تشدد کیا، ملزمان نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹارچر سیل پر چھاپہ مارا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

معاملے کی مزید چھان بین کیلیے پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کی تلاش شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں