تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار ایک اور لڑکی کو جلا دیا گیا

اترپردیش : بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کوجلا دیا گیا ، جس کے باعث لڑکی کا 60 سے 60 فیصد جسم جھلس گیا ہے ، متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں زیادتی کا شکار لڑکی کوجلا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی زیادتی کیس کی سماعت میں شرکت کے لئے عدالت جارہی تھی کہ کچھ افراد نے اسے جلا دیا، جس کے باعث لڑکی ساٹھ سے سترفیصد جھلس گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کو مارچ میں اناؤ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور متاثرہ لڑکی نے گاؤں کے بااثرافراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا اور مقامی پولیس نے زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون زیادتی کا شکار

خیال رہے بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی تھی، جس کے بعد نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -