پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سنگین معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت اور آرمی چیف یکجا ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سنگین معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت اور آرمی چیف یکجا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں سپہ سالار جنرل سیدعاصم منیراور لائق احترام علماومشائخ ،وزرا،افسران کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالارکی پرجوش اور دلوں کو گرمادینےوالی تقریر کے بعد مزید کسی اضافے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپہ سالارنےقرآن کریم کی روشنی میں جامع گفتگوفرمائی، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی گفتگویقیناًہم سب کیلئےمشعل راہ ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ علمائےکرام کی رہنمائی پر چلنےوالا انسان ہوں، 14اگست2024کو انشااللہ ہم 77واں یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گے، جتنی پاکستان کو آج قومی یکجہتی ،اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے شائد پہلے نہ تھی، جتنا تعاون سیاسی حکومت اورآئینی اداروں میں آج ہے شائد پہلے کبھی سیاسی کیریئرمیں نہیں دیکھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالار کاپاکستان کےبہترین مفاد میں سیاسی حکومت سےاشتراک قابل تعریف ہے، سپہ سالاراورسیاسی حکومت کا پاکستان کے مفادمیں اشتراک قابل دیدہے، سیاسی حکومت اوراداروں کااشتراک آئندہ کیلئےایک رول ماڈل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپہ سالارحافظ قرآن ہیں قرآن پاک کانوران کےدل ودماغ میں بساہواہے، آرمی چیف اورہمیں پاکستان کو سماجی اور معاشی چیلنجزکاحل نکالناہے، ماضی کی حکومت یاکسی سیاسی لیڈرکےحوالےسےگفتگونہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کوسنگین معاشی حالات درپیش ہیں، ہمیں اپنے ماضی سے سبق حاصل کرکے دن رات محنت کرنی چاہیے، یقین ہے کہ ہم ملکر پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام دلاسکتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ترقیاتی کاموں سے50ارب کاٹ کرجولائی،اگست،ستمبرکےبلوں میں سبسڈی دی ، 200 سے لیکر 500 یونٹ تک گھریلو صارفین پربہت بڑا بوجھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف،آرمی چیف،بلاول بھٹو،آصف زرداری سب کی مشاورت ہورہی ہے، یہ سب کچھ کافی نہیں ہےاس کیلئےجامعہ منصوبہ بنایاجارہاہے، جامع منصوبہ بندی کیلئےکل رات آصف زرداری سےبات ہوئی، نوازشریف اورپنجاب حکومت سےاس حوالے سے رابطہ ہے، سپہ سالارہمارے ساتھ اس مشورے میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سنگین معاشی مشکلات سےنکالنے کیلئے سیاسی حکومت اورسپہ سالار یکجاہیں، ان تمام امور پر سیاسی حکومت ، ادارے اور سپہ سالار یکسو ہیں، یہی طریقہ ہےجس سےپاکستان کومشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں