ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

جدید بنیادوں پر زراعت کے فروغ کے لیے حکومت اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ ہے، ایل آئی ایم ایس کا قیام پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبے کی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے، ایل آئی ایم ایس کا بنیادی مقصد ملکی زرعی درامدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہے۔

ایل آئی ایم ایس کا مقصد بڑھتی آبادی کی غذائی اجناس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا، ایل آئی ایم ایس کے قیام سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی بھی حاصل ہو گی۔

غیرآباد، کم پیداوار والی زرعی زمینوں پر جدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جائے گا، زمین، فصلوں، موسم اور پانی کے ذخائر اور کیڑوں کی روک تھام کے سلسلے میں ایک ہی چھت کے نیچے کام کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے باعث ملک میں عوام کے لیے نوکریوں کے وسائل بھی پیدا ہوں گے، ضائع ہونے والی اور غیر کاشت شدہ زمین کی بحالی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔

سعودی عرب، چائنہ، یو اے ای، قطر اور بحرین کے ساتھ بہت سے منصوبوں میں شراکت داری کی جارہی ہے، ان منصوبوں سے پاکستان کی برآمدات میں یقینی اضافہ ہو گا، سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے نئی نہریں بنائی جائیں گی۔

جدیدآبپاشی کی ٹیکنیکس جیسا کہ ماڈیولر ڈرپ آبپاشی، سپرنکلر آبپاشی اور محور آبپاشی کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں