بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

فلسطین میں اقوام متحدہ کےنمائندہ برائےانسانی حقوق مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: فلسطین میں اقوام متحدہ کےنمائندہ برائے انسانی حقوق نے احتجاجاً استعفی دیدیا۔

قوام متحدہ کے فلسطین میں تعینات نمائندہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث استعفیٰ دیا، اقوام متحدہ کے نمائندے نے بتایا کہ انہیں اٹھارہ ماہ کے دوران اسرائیل نے مغربی کنارے یا غزہ جانے نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست نے فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور کسی کو بھی فلسطینی علاقوں میں جانے نہیں دیا جارہا، فلسطینی علاقوں کو انسانی بنیادوں پر بھی امداد فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی اداروں کو بھی نہیں جانے دیا جارہا۔

نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ پچاس سالوں سےاسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضے میں مصروف ہے جبکہ بے دخل کیے جانے والے فلسطینی پچاس سالوں سے ریفیوجی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں