منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کرونا ویکسین آنے تک دنیا کو سوچ سمجھ کر چلنا پڑے گا،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین آنے تک دنیا کو سوچ سمجھ کر چلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کرونا صورت حال سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کیسز اور اموات کم ہوئیں،جب لاک ڈاؤن شروع کیا تو پاکستان میں 26 کیسز تھے،عوام نے ہمارے ساتھ بہت حد تک تعاون کیا،اللہ کا شکر ہے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز ہماری سوچ سے کم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا میں کرونا سے تقریباً 60 ہزار کے قریب لوگ مر چکے ہیں،ہمارے خطے میں سب سے زیادہ جانی نقصان ایران کو ہوا،میری کل ایرانی صدر سے بھی بات ہوئی تھی۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ایران نے فیصلہ کیا ہے شادی ، بڑےاجتماعات کو بند رکھا ہے،ایران نے فیصلہ کیا ہے اسکول کالجز بند رکھے باقی کاروبار چلتا رہا،مصر نے بھی پاکستان کی طرز جیسے اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین آنے تک دنیا کو سوچ سمجھ کر چلنا پڑے گا۔

کیش پروگرام سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں بلا امتیاز عوام کو رقم ادا کی جا رہی ہے،پروگرام کی شفافیت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت سندھ کے عوام کی زیادہ مدد کی گئی،66 لاکھ خاندانوں میں 81 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ جلد شروع کر رہے ہیں،بےروزگار افراد ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں