لاہور (28 جنوری 2026): پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کر دی گئی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بھی شرکت کی۔
آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم کی آمد کے بعد سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
تقریب رونمائی میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیریز کے دلچسپ ہونے کی پیشگوئی کی اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم سیریز قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے جو 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
Bank Alfalah Presents VGO TEL Mobile Pakistan vs Australia T20I Series 2026 trophy unveiled #PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/0Hmzr4ppxA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 28, 2026
اس سے قبل آسٹریلیا ٹیم جب لاہور ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، خواجہ نافع، محمد نواز، شاداب خان، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، سلمان مرزا، فہیم اشرف، ابرار احمد اور عثمان طارق
سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا۔
پتہ نہیں تھا پاکستان میں ’’اتنی سردی‘‘ ہو گی! آسٹریلوی کپتان حیران
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


