تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت، اسکول جانے والی چار طالبات راستے سے لاپتہ

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں گھر سے اسکول جانے والی چار کم عمر طالبات پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری سے تعلق رکھنے والی تین کم عمر اور ایک 20 سالہ لڑکی گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلیں اور پھر وہ واپس گھر نہ لوٹیں۔

سینئر پولیس افسر ایس ای وجے ڈھل کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اسکول جاتے وقت لاپتہ ہوئیں کیونکہ جب اُن کے اسکول میں معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ گھر سے نکلنے کے بعد اسکول پہنچی ہی نہیں تھیں۔

پولیس افسر کے مطابق لڑکیوں کو لاپتہ ہوئے چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا، اہل خانہ نے منگل کے روز گمشدگی کی اطلاع دی۔

پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں تو ایک میں لڑکیوں کو کپڑے تبدیل کر کے عمارت سے باہر آتا دیکھا گیا جس کے بعد وہ سیاپور جانے والی بس میں سوار ہوگئیں۔

وجے ڈھل کا کہنا تھا کہ ہم نے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم چوکیوں کو الرٹ کردیا ہے اور چاروں لڑکیوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کردیا تاکہ اُن کی جلد از جلد شناخت اور واپسی ہوسکے۔

پولیس افسر کے مطابق چاروں لڑکیاں ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم اور آپس میں گہری دوستیں ہیں، جن میں سے بیس سالہ طالبہ گھر سے 25 ہزار روپے لے کر نکلی تھی، دیگر لاپتہ ہونے والی تین لڑکیوں کی عمریں 15 سے 16 کے درمیان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی بس کے کنڈیکٹر سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اُس نے بتایا کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے بس میں سوار ہوئیں جنہیں سیتا پور بس اڈے پر اتارا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی دو ٹیمیں لکھنؤ اور سیتا پور روانہ کردی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں نے اپنے موبائل بند کردیے ہیں جبکہ اُن کی آخری لوکیشن بھی سیتا پور کی ہی آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -