پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی بیاہ کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن نے روایت کے مطابق ورمالا (ہار) پہنانے کے بجائے اس پر پھینکنے پر عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔

اوریا ضلع سے تعلق رکھنے والی دلہن دلہے کے رویے سے ناراض ہوگئی اور اپنی شادی منسوخ کردی۔

- Advertisement -

اہلخانہ نے دلہن کو شادی کی رسومات جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے والدین کی بات ماننے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کے شادی سے انکار پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا اور معاملے کو سلجھانے کے لیے پولیس کو بلایا گیا۔

بعدازاں دونوں خاندانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف واپس کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: عین شادی کے وقت لڑکے کی شکل دیکھ کر دلہن فرار

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست بہار میں شادی کے عین وقت لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی تھی۔

دلہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور کیا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

دلہن کو لے جانے کے بعد معاملہ مزید گھمبیر ہوا اور اُسی لمحے لڑکی نے شادی کرنے سے صاف انکار کیا جس کے بعد باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں