منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بھارت:والدین کے سائے سے محروم بچوں کے لیے حکومت کا زبردست اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کرونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر یتیم ہونے والے بچوں کو ماہانہ ڈھائی ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کی کابینہ نے پیر کے روز ایک بل منظور کیا، جو یتیم یا والدین کی شفقت و سائے سے محروم ہونے والے بچوں کفالت کے لیے ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ نے بتایا کہ بل منظور ہونے کے بعد یتیم ہونے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے ماہانہ 2500 روپے دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے کرونا سے مرنے والے افراد کے18 سے 23 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے میڈیکل فری کرنے کی منظور بھی دی جبکہ اُن کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری حکومت ادا کرے گی۔

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ والدین کے سائےسے محروم ہونے والے بچوں کے بارہویں جماعت تک کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی جبکہ انہیں سرکاری کالج  یا یونیورسٹی سے ڈپلومہ یا گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کی پیش کش کی جائے گی، کامیاب ہونے والے امیدوار نیٹ، جی، کلیٹ کے امتحانات میں شرکت کر کے سرکاری ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ماں باپ کی علیحدگی کی وجہ سے کم عمری میں مزدوری کرنے والے بچوں کو بھی ماہانہ سرکاری امداد دی جائے گی جبکہ ایسے بچوں کے والد کو یقین دہانی کے بعد جیل سے رہا بھی کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں