جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

سنگدل باپ نے 11 سالہ جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور: بھارت کے کانپور میں ایک انتہائی دل سوز واقعہ رونما ہوا، جہاں 45 سالہ شخص نے اپنی 11 سالہ جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر دونوں بیٹیوں کا گلا کاٹ کر انہیں قتل کیا اور اس کے بعد لاشوں کے پاس بیٹھا رہا اور خود پولیس کو فون کرکے اطلاع دی۔

ملزم ششی رنجن مشرا لاشوں کے قریب ہی بیٹھا ہوا تھا، جسے پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا، سفاک ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیٹیوں کو مار دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ایک دوا ساز کمپنی میں میڈیکل ریپریزنٹیٹو کے طور پر کام کرتا ہے۔ خاندان میں اہلیہ ریشما چھیتری، تین بچے—جڑواں بیٹیاں رِدھی اور سِدھی اور چھ سال کا بیٹا شامل ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو اپنی اہلیہ کے کردار پر شک تھا اور وہ اس پر مسلسل نظر رکھتا تھا۔ تاہم دو معصوم بچیوں کے قتل کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

ملزم کی اہلیہ ریشما نے الزام لگایا کہ شوہر اکثر شراب کے نشے میں مارپیٹ کرتا تھا اور انہیں میکے جانے سے بھی روکتا تھا۔ ان کے مطابق شوہر بار بار کہتا تھا کہ وہ بیٹے کو ساتھ لے جائے، جبکہ دونوں بیٹیوں کو وہ اپنے پاس رکھے گا۔

ہنستا بستا گھر اجڑ گیا! شوہر نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر ڈالا

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور اصل محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں