تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شرط لگاکر 50 انڈے کھانے والا شخص ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں ایک شہری نے محض 2 ہزار روپے کے بدلے 50 انڈے کھانے کی شرط پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ سبھاش یادیو اپنے دوست کے ساتھ مقامی بازار میں بیٹھا تھا کہ دونوں دوستوں کے درمیان 2 ہزار کے بدلے میں 50 انڈے کھانے کی شرط طے پائی جس کے بعد سبھاش یادیو شرط کے مطابق 41 انڈے کھانے کے بعد اچانک بے ہوش ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بی بی گنج بازار میں سبھاش یادیو نے اپنے دوست کے ساتھ شرط رکھی کہ جو 50 انڈے کھائے گا اسے 2 ہزار ملیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سبھاش نے شرط قبول کی اور پہلے انڈے کھانے کی ہامی بھرتے ہوئے 41 انڈے کھائے، 42 واں انڈہ شروع کرنے پر وہ اچانک بے ہوش ہو گیا جس کے بعد آس پاس موجود لوگوں نے اسے قریبی اسپتال پہنچایا۔

ڈاکٹرز کے مطابق قریبی اسپتال میں حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے سبھاش کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں چند گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوئی گئی تھی،

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سبھاش کی موت زیادہ کھالینے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سبھاش کا خاندان اس واقع پر کوئی بھی بیان دینے سے گریز کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -