تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت: سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر کیوں؟

لکھنو: بھارت میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ملازم نے اسامہ بن لادن کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے دفتر میں ان کی تصویر آویزاں کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈی وی وی این ایل) کے افسر رویندر پرکاش گوتم نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی تصویر اپنے دفتر میں لگاتے ہوئے اس کے نیچے ایک نوٹ بھی لکھا جس میں گوتم نے انہیں “دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر” قرار دیا۔

القاعدہ کے بانی کی تصویر اور پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسر کو تصویر لگانے کے جرم میں معطل کردیا ہے جبکہ دفتر سے اسامہ بن لادن کی تصویر بھی ہٹادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی خاتون کا سمندر سے اسامہ بن لادن کی باقیات ملنے کا دعویٰ

معطل افسر نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی فرد کا کوئی بھی آئیڈیل ہوسکتا ہے، اسامہ بن لادن دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر تھا۔ گوتم کا کہنا تھا کہ ان کی تصویر ہٹادی گئی ہے لیکن میرے پاس دیگر کاپیاں بھی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -