تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

لندن: انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ ظہیر عباس کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں تین دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، انہوں نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔

ذرائع کے مطابق ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے وہ ڈائیلاسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں، ان کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی تھی۔

ظہیر عباس دل کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں اور 2018 میں انجیو گرافی کے بعد ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -