اپردیر: پی کے 93 سے پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثنا اللہ فتح یاب: غیرسرکاری نتائج -
The news is by your side.

Advertisement

اپردیر: پی کے 93 سے پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثنا اللہ فتح یاب: غیرسرکاری نتائج

دیربالا: خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کے حلقہ پی کے 93 کے غیرملکی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثنااللہ فتح یاب رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپردیر کا حلقہ پی کے93 میں ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ اور جماعت اسلامی کے ملک اعظم کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا جس میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثنااللہ 21850 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کےجماعت اسلامی کے امیدوارملک اعظم مطابق 15009 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا نتائج خیبر پختونخواہ کے ضلع اپر دیر کے تمام 120 پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری طور پر حاصل کئے ہیں۔

ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل تھی جبکہ پیپلز پارٹی کو بھی اے این پی، ن لیگ اور جے یو آئی کی حمایت حاصل تھی۔

پی کے 93 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1 لاکھ 48 ہزار 76 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 90 ہزار 368 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد57 ہزار 708 ہے، مجموعی طور پر 120 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 14 مردانہ ، 14 خواتین کے اور 92 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔

اپر دیر کا ضمنی انتخاب اس لحاظ سے بھی تاریخ ساز رہا کہ اس حلقے میں 40 سال بعد خواتین نے بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

اس سے قبل 2013 کے عام انتخابات میں مقامی جرگے نے خواتین کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی جس کے سبب حلقے کی 57 ہزار سے زائد خواتین ووٹنگ کے حق سے محروم رہیں تھیں۔

پی کے 93 میں انتخابات جماعت اسلامی کے امیدوار بہرام خان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پرالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا حکم دیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں