منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

والد کے انتقال کی خبر سن کر بیٹا بھی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں والد کے انتقال کی خبر سن کر بڑا بیٹا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

سعودی شہری شیخ فلاح الشمری کا بڑا بیٹا والد کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔

حائل شہر کے رہائشی شیخ فلاح الشمری چند روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔

والد کی تشویشناک حالت پر بیٹے نے سوشل میڈیا پر دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اے میرے پروردگار میرے والد کو جلد شفا عطا فرما۔

اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد منگل کے روز شیخ فلاح الشمری انتقال کر گئے، ان کی موت کی خبر سن کر بیٹے کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

نمازِ ظہر کے بعد والد کی تدفین کی گئی اور نمازِ عصر کے بعد بیٹے کا نمازِ جنازہ ادا کیا گیا۔ باپ بیٹے کی رحلت پر اہلِ علاقہ غمگین ہیں اور علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں