تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اُڑد دال کی کچوری کیسے بنائیں؟ جانئے مزیدار ریسیپی

چکن اور مختلف دالوں سے بنی کچوری آپ کے دستر خوان زینت بنی ہوگی تاہم آج ہم سب سے مشہور اور ذائقہ دار کچوری کی ریسپی آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

جی ہاں یہ ہے اُڑد دال کی کچوری، جسے پاکستان وبھارت سمیت کئی ایشیائی ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے،ان کچوریوں کی خاص بات یہ ہے کہ آپ انہیں باآسانی دو تین دن تک استعمال کرسکتے ہیں۔

ہم مزید آپ کے صبر کا امتحان نہیں لیتے اور اس ذائقے دار اور مشہور کچوری کی ریسیپی آپ سے شیئر کرتے ہیں۔

اجزا

اُڑد دال 50 گرام، پانی 1 گلاس، دال بھگونے کے لئے تیل، ایک چوتھائی چمچ ہینگ، ہری مرچ 2،ہرادھنیا 1 چائے کا چمچ، آٹا 3 کپ، پسی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ، سونف پاؤڈر اور تیل۔

مزیدار اور گرما گرم کچوری بنانے کی ترکیب

پہلے پہل اُڑد دال کو رات بھر پانی میں بھگوئیں، صبح دال سے پانی نکال کر اسے پیس لیں، یاد رکھیں کہ پیسٹ نہیں بنانا۔

اب کڑھائی میں 3 سے چار چمچ تیل ڈال کراس میں ہینگ ڈالیں اور پکالیں، جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں پسی ہوئی ارڈ کی دال ڈال دیں۔

دال کو کڑھائی میں ڈال کر ہلاتے رہیں، پھر اس میں ایک عدد پسی ہوئی کالی مرچ، دو کھانے کے چمچ سونف پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ، بعد ازاں نمک ڈالیں اور اسے دال کے ساتھ پانچ منٹ تک بھونیں، اس کے بعد دال میں دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اتارلیں۔

کچوری کی دال تیار ہے ، اب آپ نے کچوریوں کا آٹا بنانا ہے، جس کے لئے تین کپ میدہ لیں اور اس میں آدھی چمچ نمکا اور اسی حساب سے اجوائن ڈال کر ملالیں اور پانی ڈال کر آٹا گوندھ لیں۔

پندرہ منٹ آٹے کو چھوڑ دیں پھر ایک پیڑہ بناکر اس میں ایک چمچ دال ڈال کر کچوریاں بیل لیں، اورفرائی کرلیں، گرما گرم اور مزیدار کچوری تیار ہے۔

سرد موسم میں خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

Comments

- Advertisement -