site
stats
انٹرٹینمںٹ

بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

لاہور : اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب ہوئی۔

urwa-post-1

تفصییلات کے مطابق پاکستان کے معروف “گلوکار” اور “اداکارہ” عروہ حسین اور فرحان سعید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، آواز کا جادو چلا اوراداکاری کام کرگئی۔ پاکستان کے دو چمکتے ستارے زندگی کے سفر میں ایک ہو گئے۔

And thy are Officialy Married! ❤️✨#UrwaHocane & #FarhanSaeed on their #Nikkah #UrwaFarhan #ModernPakistaniElites

A video posted by Modern Pakistani Elites (@modernpakistanielites) on

urwa-post-2

اداکارہ عروہ حسین اورگلوکار فرحان سعید نے ایک ساتھ جینے کی قسمیں کھالیں۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔ سادگی سے ہونے والی نکاح کی تقریب میں معروف ماڈلز اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

urwa-post-3

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے نکاح پر بے حد خوش ہیں۔ دولہا اور دلہن بھی زندگی کے نئے سفر پر بے حد خوش ہیں، عروہ حسین کی بہن ماورا حسین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

urwa-post-4

تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی پیرس کے تاریخی ایفل ٹاورپر منگنی ہوئی تھی ۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں نکاح ہوا،دولہا فرحان سعید کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔

urwa-post-5

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top