این ڈی ایم اے نے سندھ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
سندھ میں مون سون سسٹم پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی اربن فلڈنگ سے متاثر ہو سکتا ہے۔
بارشوں سے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں درمیانے درجےکی طغیانی متوقع ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلا موسم سون سسٹم آئندہ 12 سے 24 گھنٹے تک سندھ پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔
اس سے کراچی، حیدرآباد، کشمور، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، بدین، مٹھی، تھرپارکر متاثر ہو سکتے ہیں۔ الرٹ میں پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے نشیبی علاقوں کےمکین ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔