تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چینی جامعات میں اردو اورفارسی کی تعلیم کا آغاز

سنکیانگ: چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ ایغور کی دوجامعات نے انڈر گریجویٹ نصاب میں اردو اور فارسی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سنکیانگ صوبے کے دارالحکومت ارومچی میں واقع شی ہیزی یونیورسٹی اور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی بالترتیب اردو اور فارسی ڈیپارٹمنٹ شروع کرنے اور ملک بھر سے ان شعبوں میں طالب علموں کے داخلے کا آغاز کرنے والی ہے۔

اس بات کا اعلان شی ہیزی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔


اردو کے 100 مشہور اشعار


 یاد رہے کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے، 2013 میں چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہوا تھا جس کے تحت 3 ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں، ریلوے ٹریکس اور پائپ لائنز کا جال بچھایا جائے گا اور پاکستان کے گوادر پورٹ کو سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملایا جائے گا۔

دوسری جانب فارسی ایران اور تاجکستان کی سرکاری زبان ہے جبکہ افغانستان میں بھی زیادہ تر لوگ فارسی بولتے اور سمجھتے ہیں۔

اس وقت چین میں صرف 6 جامعات ایسی ہیں جہاں فارسی کو بطور علیحدہ مضمون پڑھایا جاتا ہے اور پورے چین میں صرف 500 افراد ایسے ہیں جو فارسی پر عبور رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چونکہ سنکیانگ کواردواورفارسی بولنے والے ممالک کے ساتھ تجارت اور انسداد دہشت گردی آپریشن کی وجہ سے پہلے سے زیادہ روابط رکھنے کی ضرورت ہے لہٰذا ملک میں اردو اورفارسی بولنے اور سمجھنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ناگزیر ہے۔

Comments

- Advertisement -