تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

قومی زبان کی ترویج، وزیراعظم عالمی فورم پر اب اردو زبان میں تقریر کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی زبان اردو کی ترویج اور اسے فروغ دینے کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ تمام پروگراموں، تقاریب، کانفرنسز میں اردو زبان میں ہی تقریر کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ’وزیراعظم کےاحکامات ہیں کہ آئندہ پروگرامز قومی زبان میں منعقد کیے جائیں، اب تمام پروگرامز، تقاریب، کانفرنس اردو زبان میں ہی منعقد کی جائیں گی‘۔

معاونِ خصوصی نے لکھا کہ قومی زبان ہمارا فخر ہے، جب دوسرے ممالک اپنی قومی زبان استعمال کرتےہیں توہم کیوں نہیں؟ وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کو اردو زبان میں گفتگو اور احکامات جاری کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

شہباز گل نے لکھا کہ ’حکومت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کرے گی کہ اپنا پیغام قومی زبان میں ہی عوام تک پہنچائیں، عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان میں جاری ہونے والے احکامات سمجھنے سے قاصر ہیں، لہذا  عوام کی توہین نہ کریں‘۔

معاونِ خصوصی نے مزید لکھا کہ ’وزیراعظم چاہتے ہیں کوئی پیغام یا تقاریر ، احکامات قومی زبان میں جاری کیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -