کاراکاس: وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے ماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے بچے جنم دیں، ہر ماں کے اپنے 6 بچے ہونے چاہئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا میں قومی خواتین کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی تقریب منعقد کی گئی جس میں ملکی صدر نکولاس مادورو نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی صدر کے اس بیان کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ملک غذائی قلت کا شکار ہے جبکہ ادویات کی بھی کمی ہے ایسے میں آبادی میں اضافہ ملک کے لیے مزید تشویش کا باعث بنے گا۔
#3Mar Nicolás Maduro invitó a las venezolanas "a parir. Todas las mujeres a tener 6 hijos para que crezca la patria". #TVV #TVVNoticias Vídeo: Cortesía. pic.twitter.com/v9s0x8GzI5
— TVV Noticias (@TVVnoticias) March 4, 2020
نئے سال کے پہلے روز قریباً 4 لاکھ بچوں کی پیدائش
عالمی ادارے کی اعداد وشمار کے مطابق 2013 سے 2018 کے درمیان تقریباً 13 فیصد بچے وینزویلا میں غذائی قلت کا شکار ہوئے۔ مذکورہ بیان کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
تقریب کے دوران ایک خاتون سے نکولاس مادورو نے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے 6 بچے ہیں جس پر صدر نے ماں کو دعائیں دیں اور کہا وینزویلا کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ماں 6 بچوں کو جنم دیں۔
خیال رہے کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جائے گا اسی مناسبت سے مذکورہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر نے رواں ہفتہ خواتین کے نام کردیا۔