The news is by your side.

Advertisement

لاہور: حضرت مادھو لعل حسین شاہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز

لاہور : برصغیر کے معروف صوفی بزرگ سخی مادھو لعل حسین شاہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر زائرین نے ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی اور چراغ روش کیے۔

ڈھول کی تھاپ پر رقص ، چراغاں، سرکس اور جھولے اس عرس کی خاصیت ہیں جہاں دِلوں کی منتیں لیے زائرین فرطِ محبت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے نظر آتے ہیں اور صدیوں پرانی روایت چراغاں اور دھمال کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
lahore-post-1
دورانِ دھمال فقیروں اور مریدوں کا دیوانہ وار رقص اس عرس کی جان ہیں کہ کیسے دنیا و مافہیا سے بے گانہ ہو کر خود کو اپنے مرشد کے خیال اور اپنے رب کی یاد میں انہماک کیا جاتا ہے جو صوفیاء کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا ہے۔
lahore-post-3
حضرت مادھو لعل حسین شاہ کے عرس کے موقع پر میلہ چراغاں پنجاب کی ثقافت کا انمٹ حصہ بن چکا ہے جو بسنت کے بعد دوسرا ثقافتی میلہ ہے جہاں لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو تی ہے۔
lahore-post-2
تین روز تک جاری رہنے والی عرس کی تقریبات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور مزار کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حضرت مادھو لعل حسین شاہ کا مزار شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع ہے اور صدر ایوب کے دور سے قبل عرس کی تقریبات شالیمار باغ میں ہی ادا کی جاتی تھی لیکن صدر ایوب نے شالیمار باغ میں کسی بھی قسم کی تقریبات پر پابندی کے بعد سے عرس مزار کے احاطے میں منایا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں