تازہ ترین

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

بھارتی اداکارہ کا لیونارڈو ڈی کیپریو سے متعلق دعویٰ، مذاق کا نشانہ بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے متعلق دعوے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا، دپیکا پڈوکون، آر مادھون، نواز الدین صدیقی اور شیکھر کپور نے حال ہی میں فرانس میں 75ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

فلم فیسٹیول سے واپسی کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کی ملاقات ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو سے ہوئی اور ان کے تعریف کرنے پر وہ جذباتی ہوگئیں۔

اروشی نے کہا کہ ’لیونارڈو کی جانب سے میری تعریف کرنے پر میں گھبرا گئی اور بہت جذباتی ہوگئی تھی، میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک رہے تھے۔‘

اداکارہ کا اپنی تعریف سے متعلق یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اداکارہ جھوٹ بولنے میں بھی باصلاحیت ہیں۔‘

ایک اور صارف طنزیہ انداز میں کہا کہ ہائی بھئی، لیونارڈو ڈی کیپریو نے ان کی فلمیں دیکھیں ہوں گی تبھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اب لیو کو بھی ملکہ اروشی کی تعریف کرنا پڑ گئی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ میں واقعی اروشی روٹیلا کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ وہ صرف جھوٹ بول رہی ہیں۔‘

Comments