تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مگرمچھ والا ہار پہننے پر تنقید، اروشی روٹیلا کا ردعمل آگیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے کانز فلم فیسٹیول میں منفرد ہار پہننے پر کی جانے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

فرانس میں ہونے والے فلمی میلے میں دنیا بھر سے فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ بالی وڈ کی متعدد اداکاراؤں نے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے جن میں اروشی روٹیلا، ایشوریا رائے، سارہ علی خان و دیگر شامل تھیں۔

ملیے میں اروشی روٹیلا منفرد لباس کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ مرکز بنی رہیں۔ تاہم ایک تقریب میں کروکوڈائل نیکلس پہننے کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مگرمچھ والے اس ہار نے سبھی کا دھیان کھینچا۔

متعلقہ: ایشوریا رائے کا موازنہ ’جادو‘ سے کیا جانے لگا، لیکن کیوں؟

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہار کی صحیح معلومات نہیں وہ پہلے پتا کر لیں کیونکہ یہ ایک آئیکانک پیس ہے۔

’لوگوں کو اس نیکلس کے بارے میں پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ تاریخی ہے۔ پہلے مجھے بھی اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا مگر جب پڑھا تو پتا چلا کہ اسے اطالوی اداکارہ مونیکا بیلوچی نے بھی پہنا تھا۔‘

متعلقہ: فلم فیسٹیول میں اروشی روٹیلا کیساتھ انوکھا واقعہ پیش آگیا، ویڈیو وائرل

میلے کی ایک تقریب میں اروشی روٹیلا نے نارنجی رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا تھا۔ تقریب میں فرانسیسی فوٹوگرافرز انہیں کافی دیر تک معروف اداکارہ ایشوریا رائے سمجھتے رہے۔ ایک موقع پر فوٹوگرافرز نے انہیں ’ایشوریا‘ کہہ کر پُکارا تو وہ پلٹ کر مسکرائیں اور ہوائی بوسہ دیا۔

Comments

- Advertisement -