عروہ اور ماورا کی تصاویر سوشل پر مقبول urwa and mawra
The news is by your side.

Advertisement

عروہ اور ماورا کی تصاویر سوشل پر مقبول

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارائیں عروہ اور ماورا حسین کی ائیرپورٹ پر بنائی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی دونوں بہنیں عروا اور ماورا ایک روز قبل بیرونِ ملک سے وطن واپس پہنچیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود مداحوں نے اُن کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بے حد مقبول ہوئیں۔

تصاویر دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

مختلف انداز میں بنائی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں گھر واپسی پر بہت خوش ہیں۔

یاد رہے کہ عروہ حسین نے اے آر وائی اور سکس سگما پلس بینرتلے بنائی جانے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں دیگر فنکاروں کی طرح عمدہ ایکٹنگ کے جوہر دکھائے جس کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین گزشتہ برس ازدواجی سفر کا آغاز کیا اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

تصاویر دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں