جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

عروہ حسین نے شہریار منور کیساتھ نئے گانے کی جھلک جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے اداکار شہریار منور کے ساتھ اپنے نئے گانے کی جھلک جاری کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساتھی اداکار شہریار منور کے ساتھ لاہور میں گانے کی شوٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر عروہ حسین نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہے جبکہ شہریار منور براؤن کُرتے اور جینز میں ملبوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور شہریار منور معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے گانے میں ساتھ نظر آئیں گے۔

شہریار منور اور عروہ حسین کے نئے گانے کا ٹائٹل ’عشق رنگ طاری‘ ہے تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ گانا کب ریلیز ہوگا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیو اور تصویر کو پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان کے نئے گانے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ شہریار منور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں ’سالار‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ان کے ساتھ لیڈ رول میں حبا بخاری (ایمان) شامل ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ارسلان نصیر، محمد احمد، دانیہ انور، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسما عباس، پارس مسرور، عصمت زیدی ودیگر شامل ہیں۔

’رد‘ کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں